افغان صوبے جوزجان میں طالبان کا سرکاری چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 طالبان مارے گئے

افغانستان (پی این آئی)افغان صوبے جوزجان میں طالبان کا سرکاری چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 طالبان مارے گئے، افغانستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 12 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے، جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے۔افغان حکام کے مطابق

طالبان نے افغان صوبے جوزجان میں طالبان سیکیورٹی چیک پوسٹ پر صبح سویرے حملہ کیا، حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک، 5 زخمی ہوئے۔طالبان حملہ آور 4 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا بھی کر کے لے گئے۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close