سندھ پولیس کے 8 اہلکار کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے، 873 افسر اور جوان پازیٹو ہو گئے

سندھ(پی این آئی)سندھ پولیس کے 8 اہلکار کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے، 873 افسر اور جوان پازیٹو ہو گئے، ڈاکٹرز کی طرح فرنٹ لائن پر موجود پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے ، ابتک سندھ پولیس کے8 پولیس اہلکار شہید اور 873 کےقریب افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے جوان اور اہلکار بھی کورونا کا شکار ہورہے ہیں ، ابتک 873 کےقریب افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔گزشتہ تین روز کے دوران کورونا کے95 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 8پولیس اہلکاروں نے شہادت پائی، شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق کراچی رینج سے تھا جبکہ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 627 ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 238 افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close