وادی گلوان میں ہمیشہ سے چین کے کنٹرول میں تھی، بھارت اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے، چین نے وارننگ دے دی

بیجنگ: (پی این آئی)وادی گلوان میں ہمیشہ سے چین کے کنٹرول میں تھی، بھارت اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے، چین نے وارننگ دے دی، چین نے بھارت کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے سنگین سرحدی خلاف ورزیاں کیں، وادی گلوان میں ہمیشہ سے ہمارا کنٹرول رہا ہے، بھارت اپنے فوجیوں کو قابو میں

رکھے۔بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین وادی گلوان میں ہونے والی سرحدی جھڑپ کا ذمہ دار نہیں، بھارتی فوجیوں نے سرحدی معاملات پر ان کے پروٹوکول اور کمانڈرز کی سطح کے مذاکرات پر طے شدہ اتفاقِ رائے کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چین مزید تنازعات نہیں چاہتا، چینی فوج کے ترجمان نے بھارت کو کہا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے اور تنازع کے خاتمے کے لیے بات چیت کے درست راستے پر آگے بڑھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close