انا للہ و انا الیہ راجعون،امریکی کانگریس کی پہلی مسلمان خاتون رکن الہام عمر کے والد کورونا سے انتقال کر گئے

واشنگٹن(پی این آئی)انا للہ و انا الیہ راجعون،امریکی کانگریس کی پہلی مسلمان خاتون رکن الہام عمر کے والد کورونا سے انتقال کر گئے،امریکا کی پہلی مسلمان خاتون رکن کانگریس الہام عمر کے والد کورونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں الہام عمر نے اپنے 67 سالہ

والد نور عمر محمد کی کورونا میں پیچیدگی کے باعث انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک قرانی آیت کا ترجمہ بھی تحریر کیا۔الہام عمر نے 1990ء میں اپنے والد کے ساتھ امریکا میں سیاسی پناہ لی تھی، وہ منی سوٹا سے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close