کراچی والے خوش ہو جائیں آنے والے دنوں میں بارش نہیں تو شدید گرمی کی لہر بھی نہیں آ رہی، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں ہیٹ ویو اور بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ دو سے تین روز کے دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ آنے والے دنوں میں نا ہیٹ ویو کا امکان ہے اور نہ ہی بارش کا۔ کراچی میں آج

مطلع جزوی ابرالود گرم اور موطوب رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ دوپہر 12 بجے کے بعد درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی گئی۔ جبکہ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close