گریٹر اسرائیل کی جانب پیشرفت، شام کے اہم علاقے میں یہودی آبادکاری کا آغاز ہو گیا

تل ابیب(پی این آئی) گریٹر اسرائیل کی جانب پیشرفت،شام کے اہم علاقے میں یہودی آبادکاری کا آغاز ہو گیا… اسرائیلی حکومت کی منظوری کے بعد اسرائیل نے گولان کے متنازعہ مقبوضہ پہاڑی علاقے میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب ‘ٹرمپ ہائٹس کے نام سے ایک نئی یہودی بستی کی تعمیر شروع کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے گزشتہ برس اس متنازعہ نئی یہودی آبادی کو بسانے کا اعلان کیا تھا جس کی منظوری اسرائیلی حکومت نے گزشتہ روز دے دی۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یروشلم میں اپنی کابینہ کی ہفت روزہ میٹنگ کے آغاز میں کہا کہ ہم گولان کے پہاڑی علاقے میں رمات ٹرمپ کی تعمیر کا عملی قدم شروع کررہے ہیں۔اسرائیلی حکومت کی منظوری کے بعد اسرائیل نے گولان کے متنازعہ مقبوضہ پہاڑی علاقے میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب ‘ٹرمپ ہائٹس کے نام سے ایک نئی یہودی بستی کی تعمیر شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close