والدین فیس نہیں دیں گے تو اسکول ملازمین کو تنخواہ کیسے دیں گے، اسکول بند ہو جائیں گے، سعید غنی نے سکول مالکان کی حمایت کر دی

کراچی(پی این آئی)والدین فیس نہیں دیں گے تو اسکول ملازمین کو تنخواہ کیسے دیں گے، اسکول بند ہو جائیں گے، سعید غنی نے سکول مالکان کی حمایت کر دی۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ والدین فیس نہیں دیں گے تو اسکولز ملازمین کو تنخواہ کیسے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ نے سندھ اسمبلی

کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جن کا کہنا ہے کہ اسکولز بند ہیں تو فیس دیں کیوں تو یہ ایک ایسا سوال ہے کہ میں سمجھتا ہوں جس پر غورا کرنا چاہیے۔سعید غنی نے اسکولز اور والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ اسکولز اپنے ملازمین کو تنخواہیں دیں تو اس کے لیے جو ان کے پاس ذریعہ ہے وہ فیس ہے، اگر والدین فیس نہیں دیں گے تو اسکولز بند ہو جائیں گے اور اگر اسکولز بند ہوجائیں گے کہ تو جب حالات ٹھیک ہو جائیں گے تو سارے اسکولز دوبارہ نہیں کھلیں گے اور اگر اسکولز نہیں کھلے گے تو جو بچوں کا نقصان ہوگا وہ ان کے والدین کا بھی نقصان ہوگا۔وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ہم جب کہتے ہیں کہ والدین کو فیس دیں تو یہ ایک مشکل کام ہے، ہم اسکولز کو کہتے ہیں کہ آپ تنخواہیں دیں اپنے ملازمین کو یہ بھی مشکل کام ہے۔انہوں نے گزارش کی کہ اس مشکل میں ہم اپنے حصے کا جتنہ بوجھ ہوسکتا ہے اٹھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں