اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار رہا کر دیئے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار رہا کر دیئے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی

جانب سے پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کے بعد بی ایم ڈبلیو گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا۔دونوں اہلکاروں کو بھارتی کمیشن کے سینئر افسر کے حوالے کیا گیا۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں اہلکار بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف ممبر ہیں، دونوں بھارتی اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہے،رہا کیا جائے۔وزارت خارجہ کی تحریری درخواست پر بھارتی اہلکاروں کو رہا کیاگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close