گورنر اسٹیٹ بینک اور حفیظ شیخ کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، بجٹ پر بحث کے دوران ن لیگی خواجہ آصف نے مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک اور حفیظ شیخ کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، بجٹ پر بحث کے دوران ن لیگی خواجہ آصف نے مطالبہ کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نئے بجٹ کو عارضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ اور آئے گا، اس میں مزید ٹیکس لگیں گے۔قومی اسمبلی میں

بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کرائے کے لوگ ہیں انہیں کیوں لے کر آتے ہیں، حکومت معاشی پسپائی اختیار کررہی ہے، بلکہ شکست کو کہے بغیر تسلیم کرلیا گیا۔انہوں نے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے پاکستان میں جی ڈی پی 5.5 فیصد تھی، عمران خان کے نئے پاکستان میں جی ڈی پی منفی صفر اعشاریہ 4 ہے۔ نوازشریف کے پاکستان میں زرعی ترقی 4، نئے پاکستان میں2.7 فیصد ہے۔ عمران خان کو بڑی چاہ اور لاڈ سے لایا گیا تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، لاکھوں افراد بے روزگار ہورہے ہیں، پرانے پاکستان میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح 5 فیصد سے اوپر تھی، عمران خان کے نئے پاکستان میں منفی 0.78 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ٹیکس ریونیو ڈبل کیا تھا، نواز شریف پی ایس ڈی پی750 ارب چھوڑ کر گیا تھا، آج پی ایس ڈی پی 6 سو 23 ارب ہے۔خواجہ آصف نے عبدالحفیظ شیخ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے لوگ ہمارے جی کو جلانے آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اور حفیظ شیخ کو واپس جاکر اپنے مالکوں کو جواب دینا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک اور حفیظ شیخ کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close