راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں لگے جیمرز ارد گرد کی آبادیوں کے لیے مصیبت بن گئے، لیکن ایسا کیا ہوا؟

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں لگے جیمرز ارد گرد کی آبادیوں کے لیے مصیبت بن گئے، لیکن ایسا کیا ہوا؟،اڈیالہ جیل میں موبائل فونزکے سگنل روکنے کے لئے لگائے گئے طاقت ورجیمرزاردگردکی آبادیوں کیلئے مصیبت بن گئے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سیکورٹی کویقینی بنانے اور موبائل

فونزکے ذریعے اسیروں کےجیل کے باہرلوگوں سے غیرقانونی رابطے منقطع کرنے کے لئے اڈیالہ جیل میں طاقت ورموبائل جیمرزلگارکھے ہیں جس کی وجہ سے جیل کے قرب وجوارمیں بھی موبائل فونزکے سگنل جام ہوگئے جس سےعوام کو شدید مشکلات کاسامناہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں وہ خودکو بے یارومددگارپاتے ہیں اوررابطے منقطع ہونے کی وجہ سے وہ دیگرآبادی سے کٹ کررہ گئے ہیں مقامی آبادی کاکہناہےکہ تقریبا ً6سال قبل سنٹرل جیل اڈیالہ میں جیمرز نصب کئے گئے تھے جواتنے پاورفل ہیں کہجن کی رینج جیل سے دور دور تک ہے جس سے مقامی آباد یکے مکین متاثرہو رہے ہیں اوروہ موبائل فون کی سہولت سے عملاً محروم ہوچکے ہیںان میں اڈیالہ گاؤں ،گورکھپور ،داہگل ،جبر ،تراہیہ ،ڈھوک جھنگ ،ڈھپئی ،چھپر ،عن پور ،ڈھوک بابا ،دیرہ ،کھڑکن وغیرہ کے علا قے شامل ہیں ان علاقوں رہائشیوں نے کچھ عرصہ قبل اڈیالہ جیل کے با ہر بھر پور احتجاج کیاتھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے عوام کا مسئلہ حل کر نے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن تاحال یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکاانہوں نے مطالبہ کیاکہ کہ ایسے جیمر لگائے جائیں کہ جن کی رینج محض جیل کی حدودتک ہو تاکہ عوام کسی بھی ہنگامی صورت کے پیش نظر اپنے عزیز واقارب ، ہسپتال اورپولیس سے مدد مانگ سکیں اہل علاقہ نے حلقہکے ایم این اے وفاقی وزیر غلام سرور خان ،وزیر داخلہ ،وزیر جیل خانہ جات اور کمشنر راولپنڈی سے داد رسی کامطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close