سندھ بھر میں پاسپورٹ آفس کھول دیئے گئے، صرف کن معاملات پر کام ہو گا، ایس او پیز غور سے پڑھ لیں

کراچی (پی این آئی)سندھ بھر میں پاسپورٹ آفس کھول دیئے گئے، صرف کن معاملات پر کام ہو گا، ایس او پیز غور سے پڑھ لیں،سندھ بھر کے پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کیساتھ نئے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔پاسپورٹ ذرائع کے مطابق سندھ بھر کی پاسپورٹ برانچوں میں صرف ارجنٹ پاسپورٹ سروس کی سہولت

دی جائے گی،آرڈینری (نارمل) پاسپورٹ کی سروس ابھی فراہم نہیں کی جائے گی،50برس سے زائد افراد کو پاسپورٹ بنوانے کی کی سہولت حاصل نہیں ہو گی،ایسے افراد کو اگر کوئی ایمر جینسی ہے تو انھیں کورونا نیگیٹیو کا ٹیسٹ کروا کر آنا ہو گا۔پاسپورٹ ذرائع کے مطابق ایک برانچ میں ایک روز میں زیادہ سے زیادہ 200لوگ اپنے پاسپورٹ بنوا سکیں گے جبکہ پاسپورٹ دفاتر کے اوقات صبح10بجے سےشام 4بجے تک ہوں گے۔اس حوالے سے پاسپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاسپورٹ ملازمین کو نہ ہی ماسک فراہم کیئے گئے ہیں اور نہ ہی انھیں ہینڈ سینیٹائزر کی سہولت دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close