کراچی نیپئر کے علاقے میں بجلی چوری کے لیے کنڈا لگاتے ہوئے شہری کرنٹ لگنے سے مارا گیا

کراچی (پی این آئی)کراچی نیپئر کے علاقے میں بجلی چوری کے لیے کنڈا لگاتے ہوئے شہری کرنٹ لگنے سے مارا گیا، نیپئر تھانے کی حدود بلگرام روڈ گلزار مدینہ مسجد کے سامنے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو سول اسپتال لایا گیا جہاں اسکی شناخت54 سالہ احسان عرف اقبال ولد رفیق

کے نام سے کی گئی ،ایس ایچ او جمال لغاری کے مطابق متوفی لوہے کی سیڑھی رکھ کر اپنی گیلری سے بجلی کا کنڈا لگا رہا تھا کہ اس دوران اسے کرنٹ لگا اور اسکےپاؤں سیڑھیوں پر اور جسم وہیں لٹک گیا،ریسکیو رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر اسکی لاش کو اتار کر اسپتال منتقل کیا جہاں سے ورثاء بناء کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close