شیخ رشید نے کورونا کی بیماری کے علاج کے دوران اپنے چاہنے والوں کے لیے خاص پیغام جاری کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی)شیخ رشید نے کورونا کی بیماری کے علاج کے دوران اپنے چاہنے والوں کے لیے خاص پیغام جاری کر دیا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو گزشتہ رات راولپنڈی فوجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ وفاقی وزیر کچھ دن قبل کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد گھر میں قرنطینہ میں تھے۔ انہیں طبیعت

بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔جس کے بعد اتوار کو سوشل میڈیا سمیت شہر بھر میں وفاقی وزیر کی صحت موضوع بحث رہی۔ ادھر ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے اسپتال سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ جو لوگ میری جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘ گھروں میں رہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید احمد کی طبیعت بہتر ہے۔ ہسپتال میں شیخ رشید کے اینٹی باڈی اور دیگر ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ ٹیسٹ رپورٹس کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close