کورونا میں مبتلا شدید بیمار مریضوں کیلئے ایکٹیمرا انجکشن کی قیمت 11952 فی وائل منظورِ شدہ ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا میں مبتلا شدید بیمار مریضوں کیلئے ایکٹیمرا انجکشن کی قیمت 11952 فی وائل منظورِ شدہ ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے واضح کر دیا، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن کی قلت اور انجکشن کی زیادہ قیمت کی وصولی کا سختی

سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ زائد قیمت پر ادویہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔گزشتہ روز یہاں اسلام آبادمیں ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں قانون کے مطابق ریمڈیسویر کی کم سے کم قیمت کا تعین کیا گیاحتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔اجلاس میں مارکیٹ میں ریمڈیسویر انجکشن کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ،دو امپورٹرز اور12 لوکل مینوفیکچررز کی منظوری دی گئی۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کورونا میں مبتلا شدید بیمار مریضوں کیلئے ٹوسیلیزوماب (ایکٹیمرا) انجکشن کی قیمت 11952فی وائل منظورِ شدہ ہے جبکہ 200mg کا انجکشن29882 روپے اور400mgایکٹیمرا کی قیمت 59764روپے فی وائل ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کورونا کے مریضوں کیلئے علاج کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔ اب تک ریمڈیسویر کی محدود مقدار صرف مریضوں کیلئے امپورٹ کی جارہی تھی ،جبکہ نئے اقدامات کے تحت اب دوا وافر مقدار میں موجود ہوگی ،یہ دوائیں مختلف ہسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک مربوط میکنزم کے ذریعے شدید بیمار مریضوں کے لئے دی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ایکٹیمرا انجکشن کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام انجکشن قیمت کی زائد وصولی کی شکایات ڈریپ کے ٹال فری 080003727 نمبر پر درج کرائیں، ڈریپ منافع خوروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ انجکشن کی مختصر فراہمی کی اطلاعات پر ہم نے فوری کارروائی کی، وسیع پیمانے پر کوششوں کے بعد توسیلزوماب انجکشن کی دستیابی کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ ایکٹ 2012 کے مطابق زندگی بچانے والی ادویات کی اضافی قیمت وصول کرنے والے یا اسکی بلیک مارکیٹنگ کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close