راولپنڈی اسلام آباد میں 24 گھنٹے 2 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکل، ایک رکشہ چوری، راہزنی کی درجنوں وارداتیں

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی اسلام آباد میں 24 گھنٹے 2 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکل، ایک رکشہ چوری، راہزنی کی درجنوں وارداتیں،جڑواں شہروں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،6موٹرسائیکلوں ایک رکشے، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی

نے 30ہزارروپے ، موبائل فون اور موٹرسائیکل نمبر آرآئی این 8245 کی کاپی چھین کر فرار ہو نے، اسلحہ کی نوک پر 6ہزار روپے چھیننے، تھانہ رتہ امرال نے 45ہزارروپے چھیننے ،تھانہ پیرودھائی نےموبائل فون چھیننے ،تھانہ نیوٹاؤن 11وارداتوں میں پرس، نقدی اور موبائل چھننے،ایک واردات میں موبائل فون چوری کرنے، تھانہ صادق آباد نے گھرسے 8تولےسونا اور 2لاکھ روپے چوری، تھانہ کینٹ نے موبائل چوری،تھانہ نصیرآباد نے 16ہزارروپے اورموبائل چھین کر فرار ہونے، تھانہ ائرپورٹ نے 30ہزار ،موبائل اورطلائی زیورات چھیننے،تھانہ ٹیکسلا نے دکان کے کائونٹر میں سے 5لاکھ 23ہزار روپے چوری ،تھانہ روات نے 3موبائل فون ، 2ہزار روپے اور آرمی سروس پی ایم اے کارڈ چھیننے کے مقدمات درج کر لئے۔تھانہ سہالہ نے بھینس چوری ، تھانہ نیلور نے سامان چوری ،تھانہ لوہی بھیر نے پچاس لاکھ روپے بنک میں جمع کرانے کے بہانے لیکر کرفرارہو نے پر مقدمات درکج کر لئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close