ممبئی، بھارتی اداکار 34سالہ سوشانت سنگھ نے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کر لی، پراسرار موت کی وجہ نا معلوم

ممبئی(پی این آئی)ممبئی، بھارتی اداکار 34 سالہ سوشانت سنگھ نے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کر لی، پراسرار موت کی وجہ نا معلوم، بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ نے خودکشی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے

علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ نے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی اور اس واقعے کی اطلاع اُن کے نوکر نے پولیس کو دی۔بھارتی پولیس کے مطابق ابھی خودکشی کی وجہ سے سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔یاد رہے کہ سوشانت سنگھ نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئر کا آغاز حالیہ برسوں میں ہی کیا تھا اور ان چند برسوں میں اُنہوں نے بہت سی کامیاب فلمیں کی ہیں۔اُنہوں نے بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ایم ایس دھونی کا کردار ادا کیا تھا، اِس کے علاوہ اُنہوں نے عامر خان کی مشہور فلم ’پی کے‘ میں پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار نبھایا تھا۔سوشانت سنگھ کی مشہور فلموں میں پی کے، ایم ایس دھونی (دی ان ٹولڈ اسٹوری)، چھچھورے، ڈٹیکٹو بیو مکیش بخشی اور کائی پوچے جیسی فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close