نیب کا شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)نیب کا شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ، قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ (ن) کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کےبیٹے سلمان شہبازکوانٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کافیصلہ کیا ہے۔قومی

احتساب بیورو نے اعلامیے میں کہا ہے کہ نیب نے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ کیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ہوچکے ہیں ۔ سلمان شہبازکے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں ۔ نیب سلمان شہبازکی واپسی کیلئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے درخواست کردی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی سلمان شہباز کی واپسی کیلئے ہرممکن تعاون کرے ۔ نیب برطانیہ سے بھی سلمان شہبازکوڈی پورٹ کرنے کیلئے رابطہ کرے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں