کورونا کے مریضوں کا پلازمہ تھراپی سے کامیاب علاج، پاکستان میں نیا کاروبار شرو ع ہو گیا، پلازمہ کا ایک بیگ کتنے لاکھ میں فروخت ہونے لگا؟ تفصیلات جاری

لاہور(پی این آئی)کورونا کے مریضوں کا پلازمہ تھراپی سے کامیاب علاج، پاکستان میں نیا کاروبار شرو ع ہو گیا، پلازمہ کا ایک بیگ کتنے لاکھ میں فروخت ہونے لگا؟ تفصیلات جاری۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ایسی شکایت موصول ہو رہی تھیں جس میں بتایا جا رہا تھا کہ پلازمہ عطیہ کرنے والے لوگوں نے اسے کاروبار میں تبدیل

کر لیا ہے، وہ پلازمہ عطیہ کرنے کے لئے بھاری رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے تھے۔تا ہم مثبت نتائج کے بعد لوگوں نے پلازمہ عطیہ کرنا شروع کر دیا تھا لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ لوگوں نے پلازمہ عطیہ کرنے کے پیسے مانگنا شروع کر دیئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ایسی پوسٹس منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہیں جن میں وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ایک صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حیران کن طور پر پشاور میں ایک پلازمہ بیگ کے لئے لاکھوں میں قیمت مانگی جا رہی ہے جبکہ ایک ملین کی رقم تک کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح ایک اور صارف نے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور پشاور میں لوگ کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ کا ایک بیگ 10 لاکھ تک میں فروخت کر رہے ہیں۔اسی طرح ایک صارف نے فیصل آباد اور پنجاب کے شہروں کی صورتحال بتائی ہے کہ وہاں ایکٹیمرا نجیکشن 6 لاکھ جبکہ پلازمیہ 2 لاکھ میں دیا جا رہاہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد اگر مجموعی تعداد کا اندازہ لگایا جائے تو ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2551 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 132405 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں