اگلے چند دنوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہو جائیگا؟ سعودی عرب سے متعلق افسوسناک تفصیلات آگئیں

ریاض(پی این آئی) اگلے چند دنوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہو جائیگا؟ سعودی عرب سے متعلق افسوسناک تفصیلات آگئیں۔سعودی مملکت میں عید الفطر کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد میں خوفناک رفتار سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ جس کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے اس موذی وبا پر قابو پانے کے

لیے سخت اقدامات لیے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب کے مشہور ڈاکٹرعبداللہ المحیا کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔تاہم لوگوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سعودی عرب کا نظام صحت بہت مضبوط ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر المحیا نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ کورونا کے کیسز اس لیے زیادہ سامنے آ رہے ہیں، کیونکہ ٹیسٹوں کی روزانہ کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تاہم کورونا کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ مقامی اور تارکین وطن کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا اور سماجی فاصلے جیسی اہم ہدایات کو نظر انداز کرنا ہے۔اُمید ہے کہ اگلے چند روز میں جب گرمی بڑھے گی تو کورونا وائرس کی منتقلی اور سانس کے امراض کم ہو جائیں گے۔ دوسری جانب وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے جونئے کیسز سامنے آئے ہیں ، ان میں 53 فیصد سعودی شہری جبکہ 47 فیصد غیر ملکی ہیں۔ ان نئے مریضوں میں 66 فیصد مرد اور 34 فیصد خواتین ہیں۔ متاثرین میں 5 فیصد بزرگ ہیں، 10 فیصد بچے اور 85 فیصد نوجوان ہیں۔مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔اس وقت ہسپتالوں میں زیر علاج افراد کی گنتی 38 ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ 81 ہزار افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ 1,820 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ سب سے زیادہ کیسز ریاض میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close