راولپنڈی میں گینگ پکڑا گیا، چوری کی گئی 2 گاڑیاں 6 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں گینگ پکڑا گیا، چوری کی گئی 2 گاڑیاں 6 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔تھانہ کینٹ پولیس نے کار و موٹر سائیکل لفٹر سراج گینگ کے سرغنہ کو گرفتارکرکے چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ ایس پی پوٹھوہار نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے قبضہ

سے2چوری شدہ گاڑیاں اور 6موٹر سائیکل برآمد کئے گئے۔ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو پہلے بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں وہیکل چوری کے متعدد مقدمات میں چالان ہوچکا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close