نجی فضائی کمپنی ائر بلیو نے پاکستان کے اندر پروازوں کا آغاز کر دیا، کراچی، لاہور، اسلام آباد میں پروازیں شروع

اسلام آباد(پی این آئی)نجی فضائی کمپنی ائر بلیو نے پاکستان کے اندر پروازوں کا آغاز کر دیا، کراچی، لاہور، اسلام آباد میں پروازیں شروع۔نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا، ایئر بلیو نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند کردیا تھا۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا

ہے کہ ایربلیو کی پہلی پرواز پی اے 200 کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی، ابتدائی طور پر کراچی سے لاہور، اسلام آباد کے درمیان روزانہ 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں کراچی سے ملتان اور پشاور کے درمیان پروازوں کا آغاز ہوگا۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بلیو کے عارضی طور پر گراؤنڈ طیاروں کی ازسرنو چیکنگ کی گئی۔ترجمان ایئر بلیو کا کہنا ہے کہ پروازوں پر مسافروں اور فضائی عملہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، اندرون ملک پروازوں پر سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے جاری ٹریول ایڈوائزری سے مسافروں کو مکمل آگاہی دی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close