دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں حیران کن طور پر قیمت کم ہو گئی

کراچی(پی این آئی)دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں حیران کن طور پر قیمت کم ہو گئی۔بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر ڈالرز کا اضافہ ہوا مگر پاکستان بھر میں قیمتیں‌ کم ہوئیں۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے کے بعد 1737 ڈالر

فی اونس تک پہنچ گئی۔آل پاکستان جیولرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باوجود پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوئی۔سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 250 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 126 روپے کمی کے بعد 84 ہزار 233 روپے تک پہنچ گئی۔جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق پاکستان میں ایک گرام سونےکی قیمت9248 روپے26پیسے جبکہ ایک ملی گرام سونا9روپے24پیسے کا ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات میں ایک ملی گرام سونے کی قیمت 20 فلس تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close