اسلام آباد(پی این آئی)نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں دفاع کے شعبے کے لیے 12 کھرب 89 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے دفاع کے لیے 12 کھرب 89 ارب 13 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں مالی سال
21-2020 کا بجٹ پیش کیا۔اس دوران تقریر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دفاع کے لیے 12 کھرب 89 ارب 13 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔اپنی بجٹ تقریر کے دوران حماد اظہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ان مشکل حالات میں کفایت شعاری کے اصولوں پر کاربند ہے۔حماد اظہر نے تقریر کے دوران پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’افواجِ پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی میں شامل ہوئیں۔‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں