ناروے کے شہر بیروم میں عید الاضحی پر مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی

اوسلو(پی این آئی)ناروے کے شہر بیروم میں عید الاضحی پر مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ناروے کے شہر بیروم میں مسجد پرحملہ کرنے والے مجرم کو 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس مجرم فلپ منشاؤس نے بہروم شہر میں عید

الاضحی پر مسجد پردہشت گرد حملہ کیا تھا۔مسجد پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا مگر اس دوران فلپ کو ایک پاکستانی شہری نے پکڑ لیا تھا جسے مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ناروے کی مقامی عدالت نے مجرم کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 21 سال کی قید کا حکم دیا۔ناروے کے قانون کے مطابق سب سے طویل قید کا دورانیہ 22 سال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں