کورونا مریضوں کو سفر کے دوران سہولت، ریلوے نے ٹرین ہسپتال قائم کر دیئے، وزیر اعظم کو بریفنگ دے کر شاباش لی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا مریضوں کو سفر کے دوران سہولت، ریلوے نے ٹرین ہسپتال قائم کر دیئے، وزیر اعظم کو بریفنگ دے کر شاباش لی گئی۔کورونا صورتحال کے تناظر میں پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین اسپتال متعارف کرائے گئے، تمام ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد پر خصوصی

توجہ دی گئی۔وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان ریلویزکی تنظیم نو میں پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ریلویز نےپاکستان ریلویز کی تنظیم نو، ادارے میں آٹومیشن و ڈیجیٹائزیشن سے متعلق بریفنگ دی۔سیکرٹری ریلوے نے پاکستان ریلویز کے اثاثوں کا بہتر انتظام، ایم ایل ون میں پیش رفت پربھی بریفنگ دی۔ریلوےمیں نجی شعبے کی شمولیت، ریلویز کی جانب سے مجوزہ منصوبوں پر سیکرٹری ریلوےنے بریف کیا۔اجلاس میں وزیرِمنصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِاطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوئے، جبکہ معاون خصوصی ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، سیکرٹری ریلویز سمیت دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔وزیر اعظم کو ریلویز کا نظام بہتر بنانے کے لیے انتظامی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ مسافروں کی سہولت کے لئے ای ٹکٹنگ کےنظام پرخصوصی توجہ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت 60 فیصد بکنگ آن لائن نظام کےتحت کی جارہی ہے۔سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ دو مسافر ٹرینیں نجی شعبے کےحوالے کی ہیں، 15 مزید نجی شعبے کے ذریعےچلائی جائیں گی، جبکہ دو مال بردار ٹرینیں بھی نجی شعبے کے ذریعے چلائی جارہی ہیں اور مزید دو مال بردار ٹرینوں کا انتظام بھی نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔بریفنگ میں کہا کہ ریلوے کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، جبکہ ریلوے کی آمدن بڑھانےکے لیے 25 مقامات کو جوائنٹ وینچر کے تحت بروئےکار لایا جائے گا۔ریلوے کی زمینوں کو ناجائز قبضوں سے واگزار کرانے میں پیش رفت کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close