سویڈن کے مقبول وزیر اعظم اولوف پالمے کے قتل کی تفتیش 34 سال بعد روک دی گئی، قاتل 2000 میں مر گیا تھا

سٹاک ہوم (پی این آئی)سویڈن کے مقبول وزیر اعظم اولوف پالمے کے قتل کی تفتیش 34 سال بعد روک دی گئی، قاتل 2000 میں مر گیا تھا۔سویڈن کے1986 میں قتل کر دیے گئے وزیر اعظم اولوف پالمے کے قتل کی چھان بین 34 سال بعد روک دی گئی ہے۔ ریاستی دفتر استغاثہ کے مطابق اس قتل کا مرکزی مشتبہ ملزم سویڈن

ہی کا ایک شہری تھا، جو 2000 میں انتقال کر گیا تھا۔ اس بارے میں چیف پراسیکیوٹر کرِسٹر پیٹرسن نے سٹاک ہوم میں بتایا کہ اس ملزم سے اب نہ تو پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔ اولوف پالمے کو 28 فروری 1986 کی رات وسطی سٹاک ہولم میں سینما سے گھر واپس جاتے ہوئے گولی مار دی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں