کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس، واٹر بورڈ کا مشترکہ آپریشن، ناقص پانی سے بھرے 18 ٹینکر، پکڑے گئے، 17 ملزمان گرفتار

کراچی (پی این آئی )کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس، واٹر بورڈ کا مشترکہ آپریشن، ناقص پانی سے بھرے 18 ٹینکر، پکڑے گئے، 17 ملزمان گرفتار،واٹربورڈ اور پولیس کا قیوم آباد میں غیرقانونی طور پر زیرزمین پانی فروخت کرنے والے 3ہائیڈرنٹس سمیت ٹینکروں کے ذریعے شہر میں مضرصحت پانی فروخت

کرنے والوں کیخلاف مشترکہ آپریشن ، مضر صحت پانی سے بھرے 18ٹینکرز اور غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی 6موٹریںوپمپس اور طویل پائپ ضبط کرلیا گیا ہے ،17 ملزمان گرفتار5فرار،واٹربورڈ نے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے ہیں ، ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ڈیمولیشن اسکواڈنے ڈیفنس تھانہ کے اہلکاروں کے ساتھ ڈیفنس فیز 7نزد قیوم آباد میں قائم زیر زمین پانی فروخت کرنے والے 3غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی کی ،کارروائی کے دوران غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی 3موٹریں اور3پمپس قبضہ میں لے لیئے گئے ہیں ،دوسری جانب شہر میں ٹینکروں کے ذریعہ مضر صحت پانی کی فروخت کیخلاف کارروائیوں کیلئے نامزد ایم ڈی واٹربورڈ کے فوکل پرسن اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر ریحان اقبال نے موچکو پولیس کی مدد بلوچستان سے مضرصحت پانی سے بھرے ٹینکر کراچی لاکر فروخت کرنے والے18 ٹینکروں کیخلاف کارروائی کی ، پولیس نے نبی بخش ولد نبی داد، محمد ناصر ،محمد کامران ،مختار احمد،رمضان ولد محمد شفیع سمیت17 ملزمان کو گرفتار کرکے18 ٹینکرقبضے میں لے لئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close