وزیراعظم کے لاک ڈاؤن پر متضاد بیانات ہیں، ہم سے قیمت وصول کرلیں لیکن خدا کیلئے کچھ کام تو کریں، خواجہ آصف کی حکومت سے فریاد

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کے لاک ڈاؤن پر متضاد بیانات ہیں، ہم سے قیمت وصول کرلیں لیکن خدا کیلئے کچھ کام تو کریں، خواجہ آصف کی حکومت سے فریاد، خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نون لیگ کی اگلی پوری صف کورونا کی لپیٹ میں آچکی، وزیراعظم کے لاک ڈاؤن پر متضاد بیانات ہیں، ہے کوئی جو ان بیانات

کی تشریح کرے، دور دور تک حکومتی کامیابی کا نام ونشان نہیں، خدا کیلئے انسانی جانوں پر سیاست نہ کریں۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کسی بھی شعبے کو لے لیں، دور دور تک کامیابیوں کا نام نہیں، ہم سے قیمت وصول کرلیں لیکن خدا کیلئے کچھ کام تو کریں، اس وقت بحران گورننس اور پالیسی کا ہے، حکومت کا کوئی رخ، کوئی سمت نہیں، گزارا کیا جا رہا ہے، کل ایک وزیر کا بیان سنا، اوگرا سو رہا ہے اور پٹرول پمپس پر قطاریں لگی ہیں، ہمیں نہ بتائیں اوگرا کو دیکھیں یہ آپ کے ماتحت ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا مراد علی شاہ نے مشکل فیصلے کیے لیکن ان پر تنقید کی گئی، گرفتاریوں سے مسائل حل ہوتے ہیں تو ہم خود تھانے چلے جاتے ہیں، آج تک وہ 200 ملین ڈالر ملک میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا لیگ کی اگلی پوری صف کورونا کی زد میں آچکی، وزیراعظم نے کہا گھبرانا نہیں، خدا کیلئے لوگوں کی جانوں پر سیاست نہ کریں، ووٹوں کی سیاست ہمیں لے بیٹھی ہے، جون میں وزیراعظم نے کہا جیسا چاہتا تھا ویسا لاک ڈاؤن نہیں ہوا۔لیگی رہنما نے مزید کہا وزیراعظم نے 17 مارچ کو کہا کورونا عام فلو ہے، وزیراعظم نے کہا ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم نے کہا کورونا آئے گا اور چلا جائے گا، ایوان فیصلہ کر لے وزیراعظم کیا چاہتے ہیں، کورونا سے متعلق اسدعمر نے کہا یہ خطرناک بیماری نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close