کراچی میں بلیک آئوٹ اور پاک فضائیہ کے طیاروں کی سرحدی علاقوں میں پیٹرولنگ، کیا واقعی گزشتہ رات پاکستان اور بھارتی فضائیہ میں جنگی ٹکرائو ہوا؟ حقیقت سامنے آگئی

کراچی(پی این آئی)برصغیر کے دو بڑے ممالک انڈیا اور پاکستان ویسے تو اس وقت کورونا کی وبا کی لپیٹ کے ساتھ ساتھ کمزور معیشت کا شکار ہیں مگر انہی دونوں ممالک کی عوام سوشل میڈیا پر کورونا اور معیشت کے علاوہ بھی ایک دوسرے کے سامنے کھڑی نظر آتی ہے۔ایسا ہی کچھ منگل کی شب سے شروع ہوا جب

دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ایک جنگی محاذ کھول دیا۔منگل کی شب سوشل میڈیا سمیت انڈیا کے میڈیا پر ایسے خبریں گردش کرتی دکھائیں دی کہ انڈیا کی فضائیہ نے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی کارروائی کرنے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان فضائیہ کے طیاروں نے ان کا تعاقب کیا اور انڈین پنجاب کی فضائی حدود میں کوئی جنگی ٹکراؤ ہوا ہے۔ان افواہوں کا سوشل میڈیا پر گردش کرنا تھا کہ دیکھتے دیکھتے دونوں ممالک کی جانب سے انڈین فضائیہ اور پاکستان فضائیہ کے حق میں متعدد سوشل میڈیا ٹرینڈ دکھائی دینے لگے ہیں۔ان ٹرینڈز میں جہاں ایک طرف انڈین صارفین اپنی فضائیہ کی قابلیت کے گن گاتے دکھائی دے رہے ہیں تو وہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین 27 فروری سنہ 2019 میں پاکستان فضائیہ کی حراست میں لیے جانے والے انڈین فوجی پائلٹ ابھینندن کو یاد کرتے دکھائی دیے۔ ‘کہیں ٹی از فنٹاسٹک’ کی باتیں ہوئی تو کہیں دوبارہ چائے پر خوش آمدید کہنے کا چرچا سوشل میڈیا پر ہوتا رہا۔اس تمام صورتحال پر میڈیاچینل نے پاکستان فضائیہ سے صورتحال جاننے کے لیے رابطہ کیا تو پاکستان فضائیہ کے ایک سنیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘درحقیقت ایسا کچھ نہیں ہے یہ محاذ جنگ صرف ٹوئٹر پر ہی ہے۔’پاکستان فضائیہ کے سنئیر اہلکار سے پاکستان کی جانب سے فضائی نگرانی بڑھائے جانے کے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ‘فی الحال پاکستان فضائیہ معمول کے مطابق اپنی فضائی نگرانی کر رہی ہے، ابھی کوئی غیر معمولی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تاہم اگر ضرورت پڑی تو اس میں تاخیر نہیں برتی جائے گی اور انڈیا کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ آپ اطمینان رکھیں یہ انڈیا کا جھوٹ ہے اور میں حیران ہو کہ ان کی عوام کیسے اس سب پر یقین کر لیتی ہے۔پاکستان فضائیہ کے سینئیر اہلکار نے مزید کہا کہ ‘جیسا کہ پیر کی رات انڈیا کے میڈیا نے کراچی بھر میں بلیک آؤٹ کی خبریں دیں جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پیدا کردہ اس جنگی ماحول میں دونوں جانب سے آزادانہ ٹویٹس اور تبصرے داغنے کا مظاہرہ کیا گیا۔سوشل میڈیا کے اس محاذ پر ہر ٹویٹر سپاہی نے اپنی جرات و شجاعت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close