ماسک پہننے سے کورونا وائرس کی منتقلی کتنے فیصد تک کم ہو جاتی ہے؟ خودبھی ماسک استعمال کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں

کراچی (پی این آئی) ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے وائرس کی منتقلی صرف 5فیصد رہ جاتی ہے ، اس لئے خودبھی ماسک استعمال کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کورونا کےپھیلاؤ اور احتیاطی تدابیر پر بیان میں کہا

کورونا کو حقیقت تسلیم کرکے بچنے کی تدبیر اختیارکی جائیں، چندروز میں پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیلا ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گھرسےنکلتے وقت ماسک پہننا نہ بھولیں، ماسک پہننے سے وائرس کی منتقلی صرف 5فیصد رہ جاتی ہے اور وائرس سے 95 فیصد تک حفاظت ہے، اس لئے خودبھی ماسک استعمال کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔ترجمان حکومت سندھ نے کہا وائرس ہم سب کو متاثر کررہا ہے، وائرس ہمارے گلی محلوں میں پھیل چکا ہے، خطرناک وباسے بچنے کا واحد راستہ احتیاط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت احتیاط برتنے کی بار بار تلقین کرتی رہی ہے، بیمار ،50برس سے زیادہ عمرکے افراد اور بچے باہرنہ نکلیں، اللہ سے دعاگو رہیں کہ ہمیں اس وبا سے چھٹکارا دے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے ، چوبیس گھنٹے میں 5 ہزار385 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مزید تیراسی افراد جان سے گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2255 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close