اسلام آباد پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزم عبدالحلیم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزم عبدالحلیم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا،راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کر کے شہید کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے سی پی او محمداحسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا

کہ ملزم عبدالحلیم تھانہ ٹیکسلا کے رابری کے مقدمہ میں گرفتار ہواجس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے ڈکیتی و رابری کی متعدد وارداتوں کے علاوہ ترنول کے علاقہ میں اسلام آبادپولیس کے ناکہ پر فائرنگ کرنے کا بھی انکشاف کیا ،ملزم نے بتایاکہ اس نے 26مئی کی رات اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد پولیس پکٹ پر فائرنگ کی جس میں اے ایس آئی محسن ظفراور ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد شہید ہوئے تھے۔ ملزم نے مئی کے دوران ہی ٹیکسلا میں رابری کے بعد فرار ہوتے ہوئے راولپنڈی پولیس پر بھی فائرنگ کا انکشاف کیا،ابتدائی انٹیروگیشن کے دوران حاصل کی گئی معلومات اسلام آباد پولیس اور متعلقہ اداروں سے شئیر کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close