جہلم کے 10یلمینٹری سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا،ایجوکیشن سیکٹر میں سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے،چوہدری ظفر اقبال

جہلم(طارق مجید کھوکھر)حکومت پنجاب تعلیمی میدان میں بہتری کرکے انقلاب لا رہی ہے جبکہ ایجوکیشن سیکٹر میں تمام سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے جسے ہم پورا کرینگے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی رہنما رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے تحصیل جہلم میں دس ایلمینٹری سکولوں کو اپ

گریڈ کرنے کے بعد کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، سی ای او ایجوکیشن معروف چوہدری کے علاوہ علاقہ کے معززین بھی شامل تھے انہوں نے کہاکہ ہم نے گورنمنٹ ایلمیٹنری سکول طور،کنتریلہ،گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری اپواء جہلم،گورنمنٹ گرلز ایلمیٹنری سکول بہاری کالونی جہلم،گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول نمبر ٹو کالاگجراں،گورنمنٹ گرلز ایلمیٹنری سکول چونترہ،گورنمنٹ ایلمیٹنری سکول نوگراں،گورنمنٹ ایلمینٹری سکول چک جمال،گورنمنٹ گرلز ایلمیٹنری سکول جکر،گورنمنٹ گرلز ایلمیٹنری سکول پڑیلہ کو اپ گریڈ کرکے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ علاقہ کے عوام کو تعلیم کے حصول کے لیے سہولیات فراہم کی ہے تا کہ جو بچے حصول تعلیم کے لیے پہلے دور دراز سکولوں میں جاتے تھے اب وہ گھر کی دہلیز پر یہ سہولیات لے سکیں گے انہوں نے کہاکہ اسی طرح حکومت پنجاب نے پنجاب کے تمام سکول کے بچوں کو فری نصابی کتب کی فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا وہ اس کو پورا کررہی ہے جس کے لیے ضلع جہلم میں طلباء کو فری کتب کی فراہمی کے لیے سکولوں میں سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں سے سکولوں کے سربراہان اپنے سکول کے بچوں کے لیے فری کتب حاصل کر سکیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں