ڈکیتی کا ڈرامہ، گوجرانوالہ کے کے علاقے جامکے چٹھہ میں پسند کی شادی کی خواہش مند اقصیٰ ماں اور بھائی کے ہاتھوں قتل

گوجرانوالہ(پی این آئی)ڈکیتی کا ڈرامہ، گوجرانوالہ کے کے علاقے جامکے چٹھہ میں پسند کی شادی کی خواہش مند اقصیٰ ماں اور بھائی کے ہاتھوں قتل۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھائی اور والدہ نے مل کر جواں سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر کے علاقے جامکے چٹھہ میں

والدہ اور بھائی نے غیرت کے نام پر 24 سالہ اقصیٰ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق 24 سالہ اقصیٰ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کی ماں اور بھائی پسند کی شادی سے انکاری تھے جس پر مقتولہ کی والدہ اور بھائی نے اقصیٰ کو قتل کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش اقصیٰ کی بڑی بہن نے تمام اصلیت بتادی جس کے بعد مقتولہ کی والدہ اور بھائی کو حراست میں لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ احمد نگر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close