اچھی خبر، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، پہلے ایک گھنٹے میں 303پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(پی این آئی):اچھی خبر، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، پہلے ایک گھنٹے میں 303پوائنٹس کا اضافہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی کاروبار میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 350

پوائنٹس پر ہوا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 303 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 654 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 26,146,018 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,552,710,466 بنتی ہے۔ملک میں کورونا کی وبا کے بعد اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی اور سرمایہ کار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے تھے۔گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے اختتامی روز بھی انڈیکس میں 231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل جمعرات کو دوران کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس 34ہزار 120پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close