اسلام آ باد، پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں ساڑھے 7روپے فی کلو کمی

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آ باد، پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں ساڑھے 7روپے فی کلو کمی،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی

کی قیمت میں 07.50 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔غیاٹ پراچہ کا کہنا ہے کہ قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، کمی کی بعد وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت 64 روپے 50 پیسےفی کلو ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے ایل این جی کی قیمت میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں کمی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close