کندیاں میانوالی سے موٹر سائیکل سوراوں نے 4 سال کا بچہ اغواء کر لیا، 4 کروڑ تاوان کا مطالبہ

میانوالی (پی این آئی)کندیاں میانوالی سے موٹر سائیکل سوراوں نے 4 سال کا بچہ اغواء کر لیا، 4 کروڑ تاوان کا مطالبہ،پنجاب کے ڈویژن سرگودھا کے ضلع میانوالی میں تاوان کے سلسلے میں 4 سالہ بچے کو اغواء کر لیا گیا ہے۔میانوالی پولیس کے مطابق ع میانوالی کے علاقے کندیاں سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے

4 سال کے بچے اغواء کر لیا ہے۔مغوی بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اغواء کاروں نے کال کر کے اسے بچے کی رہائی کے عوض 4 کروڑ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میانوالی پولیس کے مطابق تھانہ کندیاں میں بچے کے والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مغوی بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close