یو اے ای پولیس نے ڈنمارک کے بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ، خطرناک ترین مجرم امیر فاتن مکی کو گرفتار کر لیا

دبئی(پی این آئی)یو اے ای پولیس نے ڈنمارک کے بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ، خطرناک ترین مجرم امیر فاتن مکی کو گرفتار کر لیا،متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ڈنمارک کے خطرناک ترین مجرم امیر فاتن مکی کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی منظم گروہ کا خطرناک ترین سرغنہ مانا جاتا ہے۔الامارات الیوم نے

دبئی حکومت کے میڈیا سینٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ امیر فاتن مکی انٹرپول کو مطلوب تھا۔ کئی یورپی ممالک اسے گرفتا رکرنے میں ناکام ہوچکے تھے۔اماراتی خبررساں ادارے وام نے فاتن مکی کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ اسے غیر معمولی حالات میں زبردست خفیہ فیلڈ آپریشن کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ دبئی حکام ان دنوں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے الرٹ تھے اسی ضمن میں اس کی گرفتاری عمل میں آگئی۔دبئی ریاستی سلامتی ادارے کے عہدیدار نے بتایا کہ امیر فاتن مکی کی شناخت ہوتے ہی دبئی پبلک پراسیکیوشن اور وزارت خارجہ کے تعاون سےقانونی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ گرفتاری کی قانونی اجازت لی گئی اور پھر اسے متعلقہ عدالتی ادارے کے حوالے کردیا گیا۔دبئی ریاستی سلامتی کے ادارے کا کہناہے کہ فاتن مکی قتل، منشیات کےدھندے اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں سرگرم تھا۔ گرفتاری کی کارروائی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کی گئی۔امیر مکی کی عمر بائیس سال ہے اور وہ یورپی ممالک کے خطرناک ترین گروہ کا سرغنہ ہے۔اس کے گروہ نے لندن میں ایک شخص کو اس کی پرآسائش رہائش کے سامنے قتل کردیا تھا جبکہ اس وقت اس کے ہمراہ اس کی بیوی اور بچہ بھی تھا۔ مکی واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ سے زیادہ خطرناک وارداتوں میں مطوب تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close