نواز شریف کی پارک لین پر چہل قدمی، صاحبزادے حسن نواز کے ساتھ واک کرتے ایک اور تصویر آ گئی

لندن (پی این آئی) نواز شریف کی پارک لین پر چہل قدمی، صاحبزادے حسن نواز کے ساتھ واک کرتے ایک اور تصویر آ گئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپنے صاحبزادے حسن نواز کے ہمراہ ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی ہے۔گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے کافی شاپ میں خاندان کے افراد

کے ساتھ بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اب سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹے حسن نواز کے ہمراہ ایک اور تصویر منظرعام پر آئی ہے۔ تصویر میں نوازشریف، حسن نواز کے ہمراہ پارک لین پر چہل قدمی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے نوازشریف کو روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close