سونا، فی تولہ قیمت 100 روپے کمی سے 97 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر 83 ہزار 676 روپے

کراچی(پی این آئی)سونا، فی تولہ قیمت 100 روپے کمی سے 97 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر 83 ہزار 676 روپے۔ بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس4 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے مثبت اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت آج بتاریخ پانچ جون 4 ڈالر زجبکہ گزشتہ روز 8 ڈالر زکی کمی ریکارڈ کی گئی.دو روز میں‌ 12 ڈالرز کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1705 ڈالرز تک پہنچ گئی۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 280 روپے کمی سے 97 ہزار 620 روپے اور دس گرام سونا 239 روپے سستا ہوکر 83 ہزار 693 روپے کا ہوگیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے حساب سے پاکستان میں ایک گرام سونےکی قیمت 8881 روپے42 پیسے جبکہ ایک ملی گرام سونے کی قیمت 8 روپے 88 پیسے تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی خرید و فروخت بالترتیب 1050 اور دس گرام 900.20 روپے کے ساتھ ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.36 ڈالر سستی ہوکر 17.64 ڈالر ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں