پاکستان میں چاند کو گرہن لگ گیا، کتنے بجے گرہن عروج پر ہو گا اور کب ختم ہو گا؟ تفصیلات جاری

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن دیکھا گیا، پاکستان میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز رات 10 بج کر 46 منٹ پر ہوا۔ ڈائریکٹر اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق چاند گرہن 12 بج کر 25 منٹ پر اپنے عروج پر اور 2 بج کر 4 منٹ پر ختم ہوگا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت کئی ملکوں میں

دیکھا جارہا ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ سورج گرہن بھی 21 جون کو ہوگا اور پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رِنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں نوے فیصد تک رِنگ آف فائر نظر آنے کا امکان ہے۔سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں چکر لگاتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جائے اور جب چاند سورج کو پوری طرح ڈھک لیتا ہے تو اس سے چاند کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالا بن جاتا ہے اور اسی مناسبت سے اسے ‘رنگ آف فائر’ کہا جاتا ہے۔کراچی میں سورج گرہن صبح پونے 9 بجے شروع ہوگا جو کہ دوپہر ڈھائی بجے تک نظر آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں