جمعرات، جمعہ کی درمیانی شب کنٹرول لائن پر پاک فوج نے بھارتی فوج کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا، ایک بھارتی فوجی ہلاک، دوسرا زخمی

راولپنڈی(پی این آئی)جمعرات، جمعہ کی درمیانی شب کنٹرول لائن پر پاک فوج نے بھارتی فوج کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا، ایک بھارتی فوجی ہلاک، دوسرا زخمی۔لائن آف کنٹرول پرجمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا اوردشمن کی توپوں کو خاموش کرا

دیا،پاک فوج کی بھر پورجوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک بھارتi فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجوری کے سندر بنی کے شیر ٹکری اور دادل علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اہلکارکی شناخت حوالدار میٹھزہاگن پی جبکہ زخمیاہلکارکی شناخت حولدارایم ایم کرن کے نام سے ہوئی۔بھارتی ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکارکو علاج ومعالجے کے لیے فوجی ہسپتال اکھنور منتقل کیا گیا ہے۔قابل ذکرامریہ ہے سال 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے ہونے اورکئی ماہ سے جاری عالمی وبا کے باو جود قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پرگولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close