ن لیگ اور پی پی کا کرپشن کا نظریہ حیران کن حد تک ایک جیسا ہے، بظاہر دو لیکن اصل میں ایک ہیں، شہباز کا تیکھا وار

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ اور پی پی کا کرپشن کا نظریہ حیران کن حد تک ایک جیسا ہے، بظاہر دو لیکن اصل میں ایک ہیں، شہباز کا تیکھا وار۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل نے کہا ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی بظاہر دومخالف مگر اندر سے ایک ہیں، (ن) لیگ اور پی پی کا نظریہ کرپشن

حیران کن حد تک ایک جیسا ہے ، سرکاری ٹھیکیداروں سے کمیشن کی رقم کی اپنے ملازمین کے اکاؤنٹس میں وصولی اور پھر درجنوں جعلی اکاؤنٹس میں رقم کا گھماؤ۔ٹی ٹیز اور جعلی اکائونٹس کے ذریعے باہر بھجوائے گئے پیسے اور ان سے خریدی گئی جائیدادوں سے یہ انکار نہیں کر سکتے ۔وزیر اعلی سندھ کی نیب میں پیشی،مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا دونوں جماعتوں کے درمیان نظریات کا ڈھونگ، نورا کشتی اور سیاسی مخالفت صرف عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے ہے ۔ موروثی سیاست اور کرپشن دونوں جماعتوں میں قدر مشترک ہے ،کرپشن کے لیے ایسے طریقے اختیار کیے گئے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ، شریف خاندان کی ٹی ٹیز اور زرداری خاندان کے جعلی اکائو نٹس کرپشن کی داستان میں قدر مشترک ہیں، مراد علی شاہ نے بطور وزیر خزانہ قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 53 ارب روپیہ صرف اومنی گروپ کو قرض دلوا یا، شاہ صاحب نے سندھ بنک کے ٹوٹل ادا شدہ سرمایہ سے زیادہ صرف اومنی کو قرض دے دیا اور درجنوں بار ری شیڈول بھی کرا یا۔، میاں صاحب نے لوٹ مار کی دولت کے تحفظ کے لیے 1992 میں قانون بنا دیا تھا، قانون یہ بنایا گیا کہ باہر سے جو بھی پیسہ لائے گا اس سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہااسے سمارٹ لاک ڈاؤن کہا جاتا ہے بی بی مریم جہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہوں اس ایریا کو بند کیا جائے نہ کہ تمام شہر کو، زیادہ انگریزی دیکھ کر ویسے بھی آپ مٹھائی منگوا لیتے ہیں، ہم سب کو ہر صورت ایس او پیز فالو کرنے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close