اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، سندھ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش
ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے کاکول میں 21، پنجاب ، چکوال ، ساہیوال 11 ، فیصل آباد 10، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5، بہاولنگر 4، نورپور تھل 2،کشمیر، گڑھی دوپٹہ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت ، موہنجوداڑومیں 45 ، نوکنڈی44، تربت، دالبندین اور دادو میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں