ڈھائی ماہ بعد سعودی مساجد میں آج جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی

ریاض (پی این آئی)ڈھائی ماہ بعد سعودی مساجد میں آج جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی۔سعودی عرب میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے اور آج اڑھائی ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق جامع مساجد کے علاوہ دیگر مساجد میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی ہو گی تاکہ

ایک جگہ رش نہ بڑھے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔مساجد کے آئمہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا سے متعلق حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا جمعے کا خطبہ ہی دیا جائے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وجہ کرفیو نافذ کیا گیا تھا جو اب نرم کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں 611 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 93 ہزار 157 تک پہنچ چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں