کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس اہلکار پر تشدد، 19 ملزمان پکڑے گئے

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس اہلکار پر تشدد، 19 ملزمان پکڑے گئے،مومن آباد میں پولیس اہلکار پر تشدد کے واقعہ کے بعد پولیس کا آپریشن،5 ملزمان سمیت 19 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مومن آباد کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والے

آپریشن میں پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا تھا جسکے بعدضلع ویسٹ پولیس نے مومن آباد سمیت دیگر علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن میں پولیس کے 12 سو اہلکار وںنے حصہ لیا، آپریشن میں ایس پی بلدیہ اور ایس پی اورنگی ٹائون کے علاوہ 5 ڈی ایس پی اور 8 ایس ایچ اوز بھی شامل تھے، ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد میں ملوث 5 ملزمان سمیت 19 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا، ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق زیر حراست افراد سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close