لاہور میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان ہو گا، ایک سے زائد سواری، سب کے لیے ماسک لازمی، چیف ٹریفک آفیسر کا اعلان

لاہور(پی این آئی)لاہور میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان ہو گا، ایک سے زائد سواری، سب کے لیے ماسک لازمی، چیف ٹریفک آفیسر کا اعلان۔لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد نے خبردار کیا ہے کہ ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری ہوں گے۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے لیے سی ٹی او اور ڈپٹی

کمشنر کی سربراہی میں 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔یہ ٹیمیں مختلف مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔سی ٹی او حماد عابد کے مطابق شہر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔ گاڑی میں ایک سے زائد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close