کراچی(پی این آئی) تعلیمی ادارے کب تک کھلیں گے؟ حکومت نے واضح اعلان کر دیا۔۔۔سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے جب تک حالات سازگار نہیں ہو جاتے، تعلیمی اداروں کو نہیں کھولا جائے گا۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 15
جون سے سکولز کھولنے کی بات درست نہیں ہے۔ جو خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی جائے گی۔صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کیا لیکن ہمارے خلاف اپوزیشن کو استعمال کیا گیا۔ ہم کورونا سے اور اپوزیشن سندھ حکومت سے لڑ رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کےعلاوہ کسی صوبے کی اپوزیشن نے ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری کو نہیں اکسایا۔ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بیٹھ کر اپوزیشن نے پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر ہی مارکیٹیں کھولی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت کیسے ایس او پیز کے نام پر مارکیٹیں بند کر سکتی ہے؟ مارکیٹیں بند کرنا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا صرف بزرگوں کو نہیں بلکہ جوانوں اور بچوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ لاہور میں رینڈم ٹیسٹنگ کے مطابق صرف لاہور کی 6 فیصد آبادی کورونا کا شکار ہو چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں