کورونا وائرس کا علاج جلد دریافت ہو گا، ماہر علم نجوم نے تاریخ بھی بتا دی، 2020سے 2027تک کیا ہونیوالا ہے جس کے بعد عالم اسلام کی سربراہی پاکستان کرےگا؟ ایک اور تہلکہ خیز پیشنگوئی

کراچی(پی این آئی)ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے پیش گوئی کی ہےکہ ستاروں کے حساب سے رواں ماہ کی 18 تاریخ سے لے کر 20 اگست تک کرونا کا علاج یا ویکسین دریافت ہوجائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبانوںسے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں محبوب نے بتایا کہ گزشتہ برس 29 دسمبر کو ہونے والے سورج

گرہن کے بعد کرونا وائرس بننا شروع ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کی 21 تاریخ ہونے والے والے سورج گرہن کے بعد دنیا میں کافی تبدیلیاں رونما ہوں گی، چار مئی سے 18 جون کے دوران کرونا شدت اختیار کرے گا اور پھر 18 سے 20 اگست کے درمیان اللہ نے چاہا تو طریقہ علاج دریافت ہوجائے گا یا پھر وائرس کی ویکسین آجائے گی۔ہمایوں محبوب کا کہنا تھا کہ ’دنیا میں اب تک آنے والا کوئی وائرس ختم نہیں ہوا البتہ اس کا زور کم ضرور ہوا ہے، چیچک کے علاوہ باقی ساری وبائیں تقریباً ایسی ہوگئی ہیں جو اب انسان کو متاثر نہیں کرتیں‘۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سال 2020 سے 2027 تک دنیا میں بڑے واقعات رونما ہوں گے، بعد ازاں پاکستان کا بہت اچھا دور شروع ہوگا اور پھرپاکستان دنیا بھر میں اسلامی ممالک کی سربراہی کرے گا۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ 5 جون کو ہونے والے چاند گرہن کے بعد بے وقت کی بارشیں ہوں گی، زمین اپنی جگہ چھوڑے گی جس کی وجہ سے یورپ زیادہ متاثر ہوگا اور یورپین ممالک میں ٹوٹ پھوٹ ہوگی جبکہ چین کی دنیا پر حکمرانی ہوگی۔ماہر علم نجوم کے مطابق ٹرمپ کے لیے سال 2020 مشکل ترین سال ہے، اس سال اُن کے ساتھ کوئی بڑا واقعہ بھی پیش آسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close