بے روزگاری، پاکستان اسٹیل ملازمین کے گھروں میں ماتم، 4 کو دل کا دورہ، متعدد کا خود سوزی کا اعلان

کراچی (پی این آئی) بے روزگاری، پاکستان اسٹیل ملازمین کے گھروں میں ماتم، 4 کو دل کا دورہ، متعدد کا خود سوزی کا اعلان۔پاکستان اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری،فیصلے سے پاکستان اسٹیل ملازمین کے گھروں میں کہرام مچ گیا،4 ملازمین کو ہارٹ اٹیک،ملازمین کی بڑی تعداد ڈپریشن کا شکار

ہو گئی۔متعدد کا پریس کلب کے باہر خود سوزی کا فیصلہ،اسٹیل ملز ملازمین کو 18 ارب کا پیکیج دیا جائے گا. اسٹیل ملز کے 9550 ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جائے گا ۔ 250 ملازمین پلان پر عملدرآمد کے لیے 120 دن تک کام کرتے رہیں گے۔وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد ملازمین کے گھروں پر کہرام مچھ گیا۔گھر سوگوار ہوگئے ہیں ملازمین ایک دوسرے کو حوصلہ دے رہے ہیں جبکہ ملازمین کی بڑی تعداد ڈپریشن کا شکار ہو کر پاگل بنانے کی کیفیت میں چلے گئے ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ گھر اتنے سوگوار ہیں جیسے گھر میں میت ہوگئی ہو۔ چار ملازمین کو ہارٹ اٹیک ہونے کی اطلاع ہے۔ کئی ملازمین کی بیٹیوں کی شادی کی تاریخیں طے تھیں جو اب مشکل کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ کئی ملازمین نے پریس کلب کے باہر اس اقدام پر خوسوزی کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close