سینی ٹیشن ٹیکس کے نفاذ کی تجویز ناقابل قبول ہے، اجمل بلوچ ایم سی آئی کا پبلک ہیئرنگ اجلاس ملتوی کردیا گیا،سید ذیشان نقوی

سلام آباد( پی این آئی)ایم سی آئی کیی طرف سینی ٹیشن ٹیکس کے نفاذ کے لیے پبلک ہئیرنگ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی میر سید ذیشان نقوی نے کی۔ ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری اور دیگر افسران موجود تھے، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ سیکریٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی خالد

محمود چوہدری سینئر نائب صدر انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ چوہدری اشرف فرزند اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے متفقہ طور پر مجوزہ ٹیکس کی تجویز مسترد کردی اور پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری خالد چودھری نے کہا کہ ایم سی آئی پانی کے بلوں کے ساتھ کنزروینسی چارجز وصول کر رہا ہے جس میں گزشتہ برس تین سو فیصد اضافہ کردیا گیا ایک وقت میں ڈبل ٹیکس نہیں لگایا جا سکتا اس لیے ایم سی آئی کو ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں۔ عوامی سماعت میں لوکل گورنمنٹ کا نمائندہ موجود نہیں تھا جبکہ میئر اور ڈپٹی میئر کی عدم شرکت بھی ان کی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا کی آڑ میں نیاٹیکس نہ لگایا جائے اور موجودہ سماعت ملتوی کی جائے جس پر ڈپٹی میر ذیشان نقوی نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں